۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
احمد الطیب شیخ الازهر

حوزہ / حکماء المسلمین کونسل کے صدر نے نفرت انگیز فضا کے خاتمے پر تاکید کرتے ہوئے باہمی گفتگو پر تاکید کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حکماء المسلمین کونسل کے صدر اور شیخ الازہر احمد الطیب نے کہا: معاشرے سے نفرت انگیز فضا کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے کیونکہ ایسی فضا سے معاشروں میں امن کی کاوشوں کو نقصان پہنچتا ہے۔

انہوں نے نفرت کے خاتمے کے لئے باہمی گفتگو پر زور دیتے ہوئے کہا: معاشرہ میں عدم برداشت اور نفرت انگیر تعصب سے مقابلے کرنا چاہئے۔ اس سے انسانی معاشرے کو بہت نقصان پہنچ رہا ہے۔

حکماء المسلمین کونسل کے صدر نے اپنی گفتگو کے ذیل میں اس کونسل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس کونسل کا قیام سال 2014ء میں عمل میں آیا تاکہ امن و صلح کے لیے مختلف کاوشوں کو آزمایا جائے اور مل جل کر معاشروں سے نفرت و تعصب کی فضا کو ختم کیا جاسکے اور معاشروں میں بقائے باہمی کی ترویج ممکن ہوسکے۔

انہوں نے نفرت انگیز فضا کے خاتمے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: نفرت انگیز فضا اور شدت پسندی سے دنیا میں مسائل اور مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .